حیدرآباد۔ 11 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس وی سی سجنارنے آج انٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (آئی سی سی سی) سے جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کی پولنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشنوں کی صورتحال کی نگرانی ڈرونس کے ذریعہ بھی کی ۔ پولیس کمشنر سجنار نے کہا کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل پرامن ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ مراکز پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ عوام آزادانہ اور منصفانہ انداز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔کمشنر پولیس نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کی رئیل ٹائم نگرانی کیلئے آئی سی سی سی سے 900 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی الیکشن کی رائے دہی کے عمل کی نگرانی ڈرون ٹکنالوجی سے کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 150 ڈرون کیمرے استعمال کئے گئے۔ ب