کمشنر پولیس کے دفتر کے روبرو اے بی وی پی کارکنوں کا دھرنا

   

حیدرآباد۔اے بی وی پی کارکنوں نے آج پولیس کمشنر حیدرآباد کے دفتر پر دھرنا دیا۔ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں عصمت ریزی کیس میں 143 افراد کے ملوث ہونے پر ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر تے ہوئے اے بی وی پی کارکنوں نے اچانک احتجاج کیا جس کی وجہ سے بشیرباغ کی مصروف شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام ہوگئی۔ سنٹرل زون پولیس نے احتجاج کر نے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔ گزشتہ ہفتہ پنجہ گٹہ پولیس نے ایک دلت لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ درخواست گزار لڑکی نے یہ الزام عائد کیا کہ 143 افرادنے اس کی عصمت ریزی کی ہے۔