کملا اور میلانیا کے درمیان ایٹی ٹیوڈنقطہ نظر اور خوبصورتی کی جنگ

   

نیویارک: صدر بائیڈن کی جانب سے ڈیموکریٹک پارٹی سے اپنی نائب کملا ہیریس کی امیدواری کیلئے دستبرداری اور حمایت کا اعلان کرنے کے بعد ایک گروپ نے گزشتہ چند دنوں کے دوران امریکی صدارت کی دوڑ کے تناظر میں بنیادی تبدیلیوں کو نوٹ کیا ہے۔ رائے عامہ کے تازہ ترین سروے میں کملا ہیریس نے رجسٹرڈ ووٹرز میں 42 فیصد کے مقابلے میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف 44 فیصد پیش رفت کی ہے۔امریکی انتخابات میں صدارت کی دوڑ متعدد عوامل سے متاثر ہوتی ہے۔ ان عوامل میں وہ تصویر جو امیدوار اپنے لیے کھینچتا ہے، جس کا تعلق ایٹی ٹیوڈ ،باڈی لینگویج اور خوبصورتی سے ہوتا ہے، بھی شامل ہوتی ہے۔