کملا ہیریس کے 2020ء میں صدارتی امیدوار بننے کا اعلان

   

واشنگٹن ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پہلی ہندوستانی نژاد اپنے امریکی سینٹ کملا ہیریس نے منگل کے دن سرکاری طور پر اپنی انتخابی مہم کا 2020ء میں مقرر امریکی صدارتی انتخابات کیلئے آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہیکہ وہ مارٹن لوتھرکنگ جونیر کے یوم پر اس بات کا اعلان کررہی ہیں کہ 2020ء کے صدارتی انتخابات میں وہ مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم کا مرکزی موضوع ’’کملاہیریس برائے عوام‘‘ ہوگا۔ اگر وہ منتخب ہوجائیں تو وہ اولین خاتون صدر امریکہ ہوں گی اور امریکی تاریخ میں ایک نئے رنگ کا اضافہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا مستقبل آپ سب پر اور لاکھوں رائے دہندوں پر منحصر ہے جو امریکی اقدار کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور وہ ان کیلئے ہی صدر امریکہ کے عہدہ کیلئے انتخابی مقابلہ کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ وہ تمام رائے دہندوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ ملک اور ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے متحد ہوکر ان کے حق میں ووٹ دیں۔