کملیش تیواری قتل کیس کے ملزمین کو جمعیتہ العلماء ہند کی قانونی امداد

   

سورت ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جمعیتہ العلمائے ہند نے کملیش تیواری قتل کیس میں گرفتار پانچ افراد کی دفاع کرتے ہوئے انہیں قانونی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس کیس کی مقدمہ بازی پر آنے والے تمام اخراجات برداشت کئے جائیں گے۔ ملزمین کے ارکان خاندان نے جمعیتہ العلماء سے اپیل کی تھی کہ وہ ان غریب افراد کیلئے قانونی لڑائی لرتے ہوئے مدد کرے۔ کملیش تیواری ہندو سماج پارٹی کے صدر تھے جنہیں 18 اکٹوبر کی دوپہر اترپردیش میں ہلاک کیا گیا تھا۔ اس قتل کے بعد انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور سورت کرائم برانچ نے تیواری کے قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ رشید اور اشفاق کے بشمول مولانا محسن شیخ، فیضان شیخ اور معین الدین پٹھان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سورت گجرات کے رہنے والے ہیں، مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے ناگپور سے ایک اور ملزم سید عاصم عالم کو بھی گرفتار کیا ہے۔ تمام گرفتار شدہ افراد کو لکھنؤ پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے جہاں ان کی تفتیش کی جارہی ہے۔