بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر طنز کیا ہے ۔مسٹر کمل ناتھ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ‘‘مدھیہ پردیش میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس کے پڑوسی ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔ شیوراج جی ، ہر بدقسمتی میں نمبر ون بننے کا مقابلہ ہے ؟مسٹر کمل ناتھ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے میں مرکزی اور ریاستی حکومت کو مسلسل کٹہرے میں ڈال رہے ہیں۔ ریاست میں ڈیزل 100 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ چکا ہے اور پٹرول 110 روپے فی لیٹرپہنچنے والا ہے ۔