نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) کو دسویں اور بارہویں کے کمپارٹمنٹ امتحان کے نتیجوں کا اعلان جلد کرنے کی ہدایت منگل کو دی تاکہ رواں تعلیمی سال میں پاس ہوئے بچوں کو رجسٹریشن مل سکے ۔جسٹس اے ایس کھانولکر اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے سی بی ایس ای کو یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کے ساتھ مل کر امتحان کے نتیجے جاری کرنے اور رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے کی تاریخوں کے سلسلے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دی۔بینچ نے کہا کہ ابھی غیر معمولی حالات ہیں اور سی بی ایس ای اور یو جی سی کو فی الحال کمپارٹمنٹ امتحان دینے والے بچوں کا بھی دھیان رکھنا چاہئے ۔