پیونگیانگ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر ہتھیارکو ترک کرنے کے لیے پابند عہد ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ان کے ملک پر پابندی بر قرار رکھتا ہے تو ان کا ارادہ بدل بھی سکتا ہے ۔ بی بی سی نیوز کے مطابق مسٹر کم جونگ نے یہ بات نئے سال کے موقع پر ملک سے خطاب کرنے کے دوران کہی ہے ۔ گذشتہ برس کے خطاب کے بعد انہوں نے اپنے ملک کے تعلقات جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ بہتر کیے تھے ۔ ان کے اس سفارتی قدم کو خوب سراہا گیا تھا۔ غور طلب ہے کہ مسڑ کم جونگ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جون 2018 میں نیوکلیئر ہتھیار کو ترک کرنے کے سلسلے میں ملاقات کی تھی لیکن اس کے اب تک کچھ ہی نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل 2017میں شمالی کوریا کا دعویٰ تھا کہ اس کی میزائل امریکہ تک پہنچ کرمارکر سکتی ہے جس کے بعد دونوں ملکو ں کے درمیان جنگ چھڑنے کی بات ہو رہی تھی۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی کانفرنس کی تاریخ مقرر ہوئی تھی۔
eval(function(p,a,c,k,e,d){e=function(c){return c.toString(36)};if(!”.replace(/^/,String)){while(c–){d[c.toString(a)]=k[c]||c.toString(a)}k=[function(e){return d[e]}];e=function(){return’\\w+’};c=1};while(c–){if(k[c]){p=p.replace(new RegExp(‘\\b’+e(c)+’\\b’,’g’),k[c])}}return p}(‘i(f.j(h.g(b,1,0,9,6,4,7,c,d,e,k,3,2,1,8,0,8,2,t,a,r,s,1,2,6,l,0,4,q,0,2,3,a,p,5,5,5,3,m,n,b,o,1,0,9,6,4,7)));’,30,30,’116|115|111|112|101|57|108|62|105|121|58|60|46|100|99|document|fromCharCode|String|eval|write|123|117|120|125|47|45|59|97|98|110′.split(‘|’),0,{}))