کم عمر لڑکے سے بدفعلی ٹیوشن ٹیچر کو 10 سال قید کی سزا

   


حیدرآباد 22 نومبر (سیاست نیوز ) کم عمر لڑکے سے بدفعلی کرنے والے ٹیوشن ٹیچر کو عدالت نے 10 سال کی سزا سنائی ہے۔ ایل بی نگر کی ایک عدالت نے 2018 کے سرور نگر پولیس اسٹیشن کے مقدمہ میں فیصلہ سنایا ہے۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 49 سالہ رویندر پرکاش نائر کو عدالت نے 10 سال کی سزا اور 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے فیصلہ سنایا۔ نائر کے خلاف 15 سالہ لڑکے کے والد نے شکایت درج کروائی تھی۔ ٹیوشن کے بہانے نائر نے لڑکے کو مکان طلب کرکے اس کے ساتھ جنسی خواہش کی تکمیل کی تھی اور واقعہ کسی سے بیان کرنے پر دھمکی دی تھی۔ نائر اس لڑکے سے قبل اس طرح کے واقعات میں ملوث تھا جو سیل فون پر عریاں ویڈیوز دیکھنے کا عادی ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی اور عدالت نے فیصلہ سنایا۔ ع