کناڈا میں سڑک حادثہ۔اے پی کا ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد 19 ۔ جون (یو این آئی) کناڈا میں سڑک حادثہ میں آندھرا پردیش کا ایک شخص ہلاک اورایک شدیدزخمی ہوگیا۔ اے پی این آرٹی ایس ریجنل کوآرڈی نیٹر پی راما کرشنا اورپرو ریجنل کوارڈی نیٹر کے پرشوتم ریڈی کناڈا میں مقیم تھے ۔ان دونوں کی کار کو دوسری کار نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اے پی اونگول سے تعلق رکھنے والا 42سالہ راماکرشنا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ پرشوتم ریڈی کا تعلق چتور سے ہے ،اس حادثہ میں زخمی ہوا ۔ پولیس نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں پرشوتم زیرعلاج ہے ۔ حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی اونگول ایم پی ماگنٹی سرینواس نے بذریعہ فون ان کے ارکان خاندان سے ربط پید اکیا اور افسوس کااظہار کیا۔