کنبھ کے میلہ میں مسلم ڈاکٹرس کی بے مثال خدمات 

,

   

پریاگراج : اپنی انسانی دوستی او رخدمت خلق کیلئے مشہور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے پریاگراج میں عالمی شہرت یافتہ میلہ ’’ کنبھ میلہ ‘‘ میں اپنی طبی خدمات انجام دے کر قومی یکجہتی کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے۔ یونیورسٹی کی ۲۱؍ ٹیمیں کنبھ میلہ میں عقیدتمندوں کا مفت علاج کررہی ہے ۔ او رتاحال ہزاروں سے زائد مریضوں کا مفت علاج کرنے کے بعد مفت دوائیں مہیا کرچکی ہیں۔

یہ ڈاکٹرس ۲۴؍ گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ میلہ میں آنے والا ہر شخص علاج کیلئے کیمپ سے رجوع ہوسکتا ہے۔ ان مسلم ڈاکٹرس کی خدما ت کو دیکھ کر سادھو سنتوں نے زبردست ستائش کی ہے ۔ اور پرکھر مشن کے سربراہ سوامی کھرجی مہراج نے ڈاکٹر شادما شاہین کو بھگوت گیتا کا نسخہ پیش کیا ۔