کنشک کٹاریا کو سیول سرویسیس امتحان 2018ء میں اول مقام

,

   

خواتین میں شروتی دیشمکھ کو پہلا اور مجموعی طو رپر پانچواں رینک ، یو پی ایس سی نتائج کا اعلان
نئی دہلی ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کنشک کٹاریا (بی ٹیک، آئی آئی ٹی بامبے) نے سیول سرویسیس قطعی امتحان 2018ء میں اول مقام حاصل کیا ہے جبکہ یو پی ایس سی کی جانب سے نتائج کا آج اعلان کیا گیا۔ خواتین میں شروتی جینت دیشمکھ کو سرفہرست اور مجموعی طور پر پانچواں رینک حاصل ہوا ہے۔ ایک بیان میں یو پی ایس سی نے کہا کہ جملہ 759 امیدوار (577 مرد اور 182 خواتین) مختلف سیول سرویسیس جیسے آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس وغیرہ پر تقرر کیلئے کمیشن کی جانب سے سفارش کئے گئے ہیں۔ کٹاریا کا تعلق ایس سی زمرہ سے ہے اور اس نے قطعی امتحان کیلئے اہلیت حاصل کرنے میں ریاضی کو بطور اختیاری مضمون منتخب کیا۔ وہ بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ) ہے۔ شروتی راجیو گاندھی پراودیوگیکی وشوا ودیالیہ، بھوپال سے بی ای (کیمیکل انجینئرنگ) ہے۔ سیول سرویسیس کا ابتدائی امتحان 3 جون 2018ء کو منعقد کیا گیا تھا۔ جملہ 10,65,552 امیدواروں نے اس امتحان کیلئے درخواست دی جن میں سے 4,93,972 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ جملہ 10,468 امیدوار تحریری (مین) امتحان میں شرکت کیلئے کوالیفائی ہوئے جو ستمبر ۔ اکٹوبر 2018ء میں منعقد کیا گیا۔ بعدازاں جملہ 1994 امیدواروں کو فبروری ۔ مارچ 2019ء میں منعقدہ پرسنالیٹی ٹسٹ کیلئے اہل قرار دیا گیا۔
یو پی ایس سی 2018ء میں کامیاب 759 امیدواروں میں 27 مسلمان ہیں جن کے نام معہ رینک حسب ذیل ہیں۔ جنید احمد (3)، عبدالشاہد (57)، گوہر حسن (137)، شفقت آمنہ (186)، ریحانہ بشیر (187)، شیخ محمد زیب ذاکر (225)، سید ریاض احمد (261)، بشریٰ بانو (277)، محمد جاوید حسین (280)، مرزا قادر بیگ (336)، رینا جمیل (380)، محمد سجاد پی (390)، شہزاد عالم (398)، فراش ٹی (421)، محمد عبدالجلیل (434)، محمد ہاشم (448)، شاہد احمد (475)، محمد سرفراز عالم (488)، ایمن جمال (499)، عرشی عادل (520)، انصاری زید احمد سعید احمد (522)، علی ابوبکر ٹی ٹی (533)، فیصل خان (546)، باشاہ محمد بی (565)، محمد توصیف اللہ (597)، محمد مصطفی اعجاز (613) اور محمد شاہد رضا خان (751)۔