نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو نے کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ آج لوک سبھا میں اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی طرح ان کارکنوں کو بھی تنخواہ اور دیگر سہولیات دی جانی چاہئیں۔ اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے یادو نے کہا کہ کنٹریکٹ ورکرس، آشا ورکرس، ایمپلائمنٹ اسسٹنٹ، شکشا متر ، آنگن واڑی ورکرس،اسسٹنٹ، انسٹرکٹر، پنچایت کارکن، باورچی، دیہی چوکیدار وغیرہ بہت کم اعزازیہ پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اہلکاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ ان ملازمین کو معاوضہ کے نام پر بہت معمولی رقم دی جاتی ہے جس سے ان کیلئیاپنی زندگی گزارنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان ملازمین کو بھی سرکاری ملازمین کی طرح تنخواہیں اور دیگر سہولیات دی جانی چاہیئے ۔