کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کی ریلیز ملتوی

   

ممبئی: فلم اسٹار کنگنا رناوت نئی فلم ایمرجنسی کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے کیونکہ فلم کو ابھی تک سی بی ایف سی کی منظوری نہیں ملی ہے۔یہ پیش رفت کنگنا رناوت کے دعویٰ کے چند دن بعد سامنے آئی ہے کہ ایمرجنسی کی منظوری روک دی گئی تھی کیونکہ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے ممبران کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں یہ پہلی فلم ہے۔ ریلیز کی نئی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی تصویر کشی کرنے والی کنگنا نے جمعہ کو کہا تھا کہ ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ہماری فلم کو سنسر سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ یہ سچ نہیں ہے۔ دراصل ہماری فلم کو کلیئر کر دیا گیا تھا لیکن سرٹیفیکیشن روک دیا گیا ہے کیونکہ بہت سی دھمکیاں آ رہی تھیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ہم پر دباؤ ہے کہ اندرا گاندھی کا قتل نہ دکھائیں، بھنڈرانولے نہ دکھائیں، پنجاب کے فسادات نہ دکھائیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ پھر کیا دکھانا باقی رہ جائے گا۔ یہ میرے لیے ناقابل یقین ہے اور مجھے اس ملک کی حالت پر بہت افسوس ہے۔کئی سکھ تنظیموں نے بھی اس فلم کی مخالفت کی ہے ۔ کنگنا رناوت کسانوں کے احتجاج پر بیان کے بعد بھی تنقیدوں کی زد میں ہیں۔