کنگ سے پہلے پٹھان 2 کی کہانی تیار

   

ممبئی : بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی اگلی فلم کنگ کا کافی چرچا ہے لیکن یہ فلم اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ریلیز ہوگی۔ فی الحال فلم کی شوٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے۔ شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان اس فلم سے بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ شوٹنگ کب شروع ہوگی یہ الگ مسئلہ ہے۔ فی الحال مداح جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کنگ کے بعد کیا کرنے جا رہے ہیں۔ کن فلموں پر کام کیا جائے گا اور کن پروجیکٹ کو فائنل کر رہے ہیں۔ ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے۔ دریں اثنا 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی تجارت کرنے والی فلم پٹھان کے سیکوئل کے متعلق ایک چونکا دینے والی خبر آئی ہے ۔ حال ہی میں بالی ووڈ خبری پر ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی۔ اس سے یہ واضح ہوگیا کہ آدتیہ چوپڑا نے پٹھان 2 کی کہانی تیار کردی ہے۔ فلم بنانے والے جلد ہی اس پر کام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ دراصل آدتیہ 2023 کے وسط سے پٹھان 2 کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ فلم کے لیے کتنا کام ہو چکا ہے اور ابھی کتنا کام ہونا باقی ہے؟ یہ سوالات ہنوز باقی ہیں۔ اس کا سیکوئل صرف پٹھان کی کہانی کو آگے لے جانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ تاہم ایک اور وجہ ہے. دراصل، مستقبل میں وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی کئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں لہذا اس فلم کا آگے بڑھنا ضروری ہے۔ تاہم کہانی کے عمل میں وسیع منصوبہ بندی اورکہانی سنانے کی وجہ سے اتنا وقت لگا۔ آدتیہ نے سریدھر راگھون اور عباس ٹائر والا کے ساتھ مل کر اگلے درجے کا اسکرپٹ تیارکیا ہے۔ یہی نہیں آدتیہ نے اسکرپٹ پر شاہ رخ خان سے مشورہ بھی لیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ سیکوئل کی ڈائریکشن سے پوری طرح متاثر اور پرجوش ہیں۔یادرہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان نے تقریباًچار سال بعد فلموں میں واپسی کی تھی اور انکی واپسی دھماکہ خیز رہی کیونکہ انہوں نے سال کا آغاز پٹھان سے کیا جس نے ہزار کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ۔