نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے ہفتہ کو کہا کہ سپریم کورٹ نے سب کے لیے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ جسٹس چندر چوڑ نے یہ بھی کہا کہ عدالت کے لیے کوئی بھی معاملہ بڑا یا چھوٹا نہیں ہے، لیکن ہر معاملہ اہم ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے روزانہ سینکڑوں مقدمات آتے ہیں اور ججز اور رجسٹری کا عملہ ان کے جلد از جلد نمٹانے کے لیے سخت محنت کرتا ہے۔جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ تین مہینوں میں 12,471 مقدمات کو نمٹا دیا۔ انہوں نے کہا، “عدالت کے لیے کوئی بھی کیس چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا – ہر کیس اہم ہوتا ہے۔