میڈرڈ ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسپین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 769 افراد فوت ہوگئے جس کے ساتھ ہی اس خوفناک وباء سے اس ملک میں فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,800 تک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں کوروناوائرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد کے اعتبار سے اٹلی سرفہرست ہے اور اسپین14,858 اموات کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اٹلی میں 8,165 افراد فوت اور دیگر 80,539 متاثر ہوئے ہیں لیکن جمعرات کی شب چین اور اٹلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکہ آگے نکل گیا جہاں 85,991 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
