عالمی بحران کے دوران ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا دولتمند ممالک کی ذمہ داری، آن لائن چوٹی کانفرنس
ریاض ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نےG-20 قائدین پر زور دیا کہ کوروناوائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے عالمی بحران سے نمٹنے کیلئے باہمی طور پر مؤثر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے پر زور دیا۔ امریکہ کے بشمول دولتمند ممالک کو چاہئے کہ وہ مؤثر پیاکیجس تیار کرتے ہوئے آگے آنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب تک G-20 کی طرف سے اجتماعی ایکشن پلان تیار نہیں کیا گیا ہے۔ G-20 کی آن لائن ہنگامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں پیدا ہونے والے اس انسانی بحران کو دور کرنے کیلئے عالمی معیشت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ کرونا جیسی خوف ناک وباء کی وجہ سے پوری دنیا اس وقت مشکل دور سے گذر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے کرہ ارض پر موجود تمام انسان، صحت کا نظام اور عالمی معیشت سب بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔شاہ سلمان نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم’ گرو 20′ کا ایک غیر معمولی سربراہ اجلاس منعقد کررہیہیں تاکہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جو ہماری عوام کی امیدوں کو پورا کریں۔ ہماری حکومتوں کے کردار کو بڑھائیں اور اس وباء کا مقابلہ کرنے کی ہماری کوششوں کو متحد کریں۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ دنیا کو اس وباء کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی پریذیڈنسی برائے گروپ ٹوئنٹی نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم میں شامل رْکن ملکوں کے غیر معمولی مجازی رہ نماؤں کا سربراہی اجلاس آج جمعرات 02 شعبان 1441 ہجری بمطابق 26 مارچ 2020 کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں منعقد کیا جائے گا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق آن لائن کانفرنس میں جی 20 ممالک کے سربراہان کورونا وائرس کے انسداد کے لیے مشترکہ کوششوں کی نئی راہوں پر غور کریں گے۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک گروپ، اقوام متحدہ، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، مالی استحکام بورڈ، بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن، اقتصادی تعاون اور ترقی تنظیم، عالمی تنظیم برائے تجارت سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔عالمی تنظیموں کے علاوہ سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام (سربراہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک انجمن)، جمہوریہ جنوب افریقہ (سربراہ افریقی اتحاد)، متحدہ عرب امارات (سربراہ عرب خلیجی تعاون کونسل)، جمہوریہ روانڈا (سربراہ برائے افریقہ کی ترقی کے لیے نئی شراکت داری) جیسی علاقائی انجمنوں کے نمائندے بھی جی ٹونٹنی کے ورچیوئیل سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پریذیڈنسی برائے گروپ ٹوئنٹی کے مطابق ہنگامی اجلاس میں شرکا کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ممکنہ تدابیر پر غور کرنے کیعلاوہ عالمی وبا کی روک تھام کے لیے ایک دوسرے کی مدد کا جائزہ لیں گے۔