کوروناوائرس گرم اور سرد موسم میں بھی زندہ رہ سکتا ہے

,

   

٭ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) فلپائن نے کہا کہ کورونا وائرس سرد اور گرم ماحول والے دونوں علاقوں کے ممالک میں پھیل سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرد اور خشک موسم میں بھی یہ زندہ رہ سکتا ہے۔ کوروناوائرس وبا سے متعلق افواہوں اور یقین کے بارے میں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس وائرس سے ساری دنیا میں 7000 اموات ہوئی ہیں۔ انسان جہاں بھی رہتے ہیں چاہے وہاں کا موسم گرم ہو یا سرد وائرس اپنا کام کرتے رہتا ہے۔ صرف احتیاط برتنا ضروری ہے۔
٭ آسٹریلیا کے ریسرچ کرنے والوں نے کوروناوائرس سے نمٹنے کا ٹیکہ تیار کرنا شروع کیا ہے۔ چین کے شہر ووہان سے آنے والے ایک شخص پر اس ٹیکہ کا تجربہ کیا گیا۔ آسٹریلیا کے وزیرصحت نے کہا کہ ٹیکہ کی تیاری اہم قدم ہے۔ اس ٹیکہ سے وائرس کا شکار خاتون صحت یاب ہوجائے گی۔ ریسرچ کرنے والوں نے ایسا ٹیکہ بھی دریافت کیا ہے جو فلو کا مقابلہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔