واشنگٹن: بھلے ہی ہندوستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں کورونا وائرس کی وبا کی رفتار کم ہوتی دکھائی دے رہی ہو، لیکن اس وبا سے نئے کیسز اور اموات کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5,775,551 اور متاثرین کی تعداد 402,958,112 ہو گئی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے دی گئی تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کوروناوائرس کی مجموعی طور پر10,118,390,578 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کے حوالہ سے دس ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وبا کے کل کیسز کی تعداد 77,265,134 ہے اور اب تک کل 912,252 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔