می۔ سیوا مراکز پر درخواستوں کے آن لائن ادخال کی سہولت
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) کورونا سے فوت ہونے والے افراد کے خاندانوںکو 50 ہزار روپے ایکس گریشیا کی ادائیگی کے سلسلہ میں می سیوا مراکز پر درخواستوں کے ادخال کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مرکزی حکومت نے کورونا سے فوت ہونے والے افراد کے پسماندگان کے لئے 50 ہزار روپیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں طے کردہ گائیڈ لائنس کے مطابق یہ امداد دی جائے گی۔ آن لائن پورٹل اور می سیوا کے ذریعہ درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ ریاست میں 4500 سے زائد می سیوا مراکز موجود ہیں جن سے عوام استفادہ کرسکتے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ درخواستوں کے ادخال کے بعد او ڈی سی ڈی کی اجرائی عمل میں آئے گی جس کے بعد امدادی رقم راست طور پر درخواست گذاروں کے اکاؤنٹ میں جمع کردی جائے گی۔ عوام اس مسئلہ پر می سیوا کے ذریعہ آن لائن اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ بینک تفصیلات اور دیگر متعلقہ دستاویزات کو آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ امداد کی فراہمی کے سلسلہ میں تشکیل شدہ کمیٹی نے ضلع کلکٹر، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر اور ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ عوام اس سلسلہ میں معلومات کے لئے فون نمبر 040-48560012 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔ ر