کورونا سے نمٹنے کیلئے 370 کروڑ روپئے کی اجرائی

   

حیدرآباد 2 اپریل ( آئی این این ) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے اخراجات کے طور پر 370.06 کروڑ روپئے جاری کئے ۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو دیکھتے ہوئے ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے مدد کیلئے کچھ رہنما خطوط جاری کئے گئے تھے ۔ بعد ازاں محکمہ صحت و طبابت و خاندانی بہبود کی جانب سے اس مقصد کیلئے 370 کروڑ روپئے جاری کرنے کی خواہش کی گئی تھی ۔ ریاستی حکومت نے جملہ 370کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔