حیدرآباد۔ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کے تیزی سے پھیلاو کو دیکھتے ہوئے وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی نے آج مہاراشٹرا کے سرحدی علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچنے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں۔ پرشانت ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کاما ریڈی میں کورونا صورتحال اور ٹیکہ اندازی مہم کا اجلاس میں جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے صورتحال پر نطر رکھی جا رہی ہے ۔ حکومت چار پہلووں پر توجہ کر رہی ہے ۔ ان میں ٹسٹنگ ‘ علاج ‘ انسداد اور ٹیکہ اندازی شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے ہر ضلع اور ہر شہر میں ٹسٹوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ۔