نارائن پیٹ : نارائن پیٹ ، ضلع ہاسپٹل کو پنرجنم فاؤنڈیشن ، حیدرآباد کی جانب سے مزید دو آکسیجن کانسٹیسٹر فراہم کئے گئے ۔ مسٹر راگھو راجا گوپال نے آج ضلع کلکٹریٹ نارائن پیٹ پہنچکر ، ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمی ہری چندنا ، آئی اے ایس کی موجودگی میں ضلع نارائن پیٹ کے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر شریمتی ڈاکٹر ایم شیلنجہ کو یہ دو آکسیجن کانسٹیسٹر حوالے کئے ۔ اس سے قبل بھی حیدرآباد کی مختلف فلاحی تنظیموں نے ضلع کلکٹریٹ پہنچکر ، ضلع کلکٹر کی موجودگی میں ضلع ہاسپٹل نارائن پیٹ کو آکسیجن سلینڈروں اور آکسیجن کانسٹیسٹرس وافر مقدار میں فراہم کئے گئے تھے ۔ اس سلسلے میں ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا ، آئی اے ایس نے حیدرآباد کی فلاحی تنظیموں اور پنرجنم فاؤنڈیشن حیدرآباد سے اظہارتشکر کیا اور کہا کہ مہلک وباء کورونا متاثرین کے لئے جو فلاحی تنظیموں نے اس دوردراز اور پسماندہ ضلع کی طرف رُخ کرکے بڑے پیمانے پر آکسیجن فراہم کیا ہے جس کے لئے ان کے پاس شکریہ کہنے کے سوا کوئی الفاظ نہیں ہیں ۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔