کورونا مریضوں کا ’طب نبوی دوا‘ کے ذریعہ مکمل علاج

   

Ferty9 Clinic

10 لاکھ افراد میں مفت تقسیم، کئی مریض صحت یاب، وارڈ ممبر شیخ شفیع کا بیان

سنگا ریڈی : کورونا مریضوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے طب نبوی دوا کے ذریعے صحت یاب ہو سکتے ہیں مسجد شیخ سردار نعل صاحب گڈہ سنگا ریڈی میں محمد عقیل احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی افراد کورونا پوزیٹیو ہونے کے باوجود نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جان کو مشکل حالات میں ڈال رہے ہیں۔ طبی نبوی دوا مفت میں حاصل کرتے ہوئے صحتیاب ہو سکتے ہیں سال 2020 میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے عوام کو متاثر دیکھتے ہوئے طب نبوی دوا تیار کی گئی۔ گزشتہ سال کورونا مریضوں میں یہ دوا مفت دی گئی اور اللہ کے فضل و کرم سے شفایاب ہوگئے کورونا کے دوران سانس لینے میں تکلیف، بخار، سردی، کھانسی کی شکایت کرنے والے مریضوں کو یہ دوا دینے پر شفایاب ہوگئے۔ دواخانوں میں مریض کی حالت بگڑنے کے بعد طب نبوی دوا دینے پر صحت یاب ہوگئے کورونا کی دوسری لہر کے دوران کئی افراد کو پازیٹیو دیکھتے ہوئے مریضو کی صحت یابی کے لئے دوا کی تیاری میں اضافہ کرتے ہوئے ملک کی کئی ریاستوں کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی یہ دوا روانہ کی جارہی ہے۔ تاکہ مریض جلد سے جلد صحت یاب ہوسکیں۔ دوا بالکل مفت ہے اب تک 10 لاکھ افراد کو دوا دی جا چکی ہے یہ دوا کا استعمال غیر ضروری طور پر نا کریں جن کو کورونا پوزیٹیو ہے ایسے افراد یہ دوا استعمال کرتے ہوئے صحت یاب ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پھیپڑے خراب ہونے والے اور وینٹی لیٹر پر رہنے والے مریض آکسیجن پر رہنے والے ایسے مریضوں کو بھی طب نبوی دوا پلانے پر شفایاب ہوگئے ہیں یہ دوا سے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا مریضوں تک یہ دوا بالکل مفت میں پہنچائیں کورونا کی دوسری لہر میں اضافے کے بعد کئی افراد بیمار ہو کر دوا خانے کے چکر لگاتے ہوئے مصیبتوں کا سامنا کررہے ہیں ایسے وقت میں طب نبوی دوا صرف تین دن کے استعمال کے بعد مریض صحت یاب ہو رہے ہیں محمد اکبر اور احمد محی الدین نے بھی خطاب کیا حافظ شیخ شفیع رکن بلدیہ وارڈ نمبر 24 سنگاریڈی نے طب نبوی ٹیم حیدرآباد سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ طب نبوی دوا ایک آزمودہ دوا ہے جس کے استعمال سے کء مریض شفایاب ہوچکے ہیں سنگا ریڈی اور اطراف واکناف کے خواہشمند افراد سل فون نمبرات 9030460130 یا 8106072840 پر ربط پیدا کرتے ہوئے طب نبوی دوا مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر اراکین طب نبوی دوا کے علاوہ محمد قطب الدین ،فہیم ڈاکٹر، فیاض ٹکر ، شیخ مسعود، حافظ وسیم، محمد ظہیرالین، مھمدعامر،اظہر بلڈر، عبدالروف برف،شیرا،امول کے علاوہ دیگر موجود تھے۔