کورونا وائرس، اے پی پولیس کی ویڈیو

   

حیدرآباد 4 اپریل (یو این آئی) اے پی میں لاک ڈاون جاری ہے ۔پولیس لوگوں کی زندگی کو بچانے کے لئے 24گھنٹے خدمات انجام دے رہی ہے ۔عوام پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ غیر ضروری طورپر سڑکوں پرنہ نکلیں تاہم بعض افراد ہنوز ان باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔عوام میں اس خصوص میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اے پی پولیس نے خصوصی ویڈیو جاری کیا ہے ۔اس ویڈیو میں اے پی کے ڈی جی پی گوتم سوانگ نے عوام پرزوردیا کہ وہ پریشانی کو نہ کہیں اور احتیاط کوہاں کہیں۔یہ 45سکنڈ کا ویڈیو تلگو زبان میں بنایاگیا ہے ۔اس ویڈیو کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ہمارامستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے ۔