لندن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نئے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عالمی سطح پر انشورنس کی صنعت کو دو سو تین ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ لندن میں قائم لیوئڈ آف لندن مارکیٹ فورکاسٹ کی جانب سے جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صارفین کے کلیمز اور نئی سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے اس صنعت کو بڑے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ لیوئڈ کو بھی اس وقت چار اعشاریہ تین ارب ڈالر کے کوروناکلیمز کا سامنا ہے۔