ممبئی : 20 مئی ( سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سب سے اہم اور ضروری نکتہ سے حفظ ماتقدم اور قوت مدافعت کو بڑھانے میں ہی پوشدہ ہے ۔ اس وباء سے بچنا ہے تو ہمیں حفظ ماتقدم کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا ہوگا۔ یونانی طریقہ علاج میں صدیوں سے حفظ ماتقدم اور قوت مدافعت کی بہت اہمیت رہی ہے ، اس طرح کا اظہار خیال ممبئی سے تعلق رکھنے والے طب یونانی کے ماہر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کیا جو مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے قائم کی گئی میں ایورویدک، ہومیوپیتھی اور یونانی طریقہ علاج کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹاسک فورس کے واحد مسلم رکن ہیں۔اس ضمن میں یو این ائی سے ایک خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیر شیخ جو سینٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن ( سی سی آئی ایم) وزارتِ ایوش حکومت ہند کے سابق وائس پرسیڈنٹ ، اور انٹی گریٹیڈ میڈیسن پریکٹشنر ایسوسیشن ( آئی ایم پی اے ) کے جنرل سیکریٹری ہیں، نے بتایا کہ اس وقت ایسے حالات ہیں کہ مریض اچھے نہیں ہو رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں اچھی غذا ، اچھی ہوا ، اچھی دوا کے اصول کو اپناتے ہوئے زندگی گزارنا ہوگا۔ مستقبل میں اگر لوگ اپنی صحت پر زیادہ دھیان اور خرچ نہیں کریں گے تو زندگی بہت مشکل ہو جائے گی۔ہمیں اپنے طرز زندگی( لائف اسٹائل) کو تبدیل کرنا پوگا۔ موجودہ صورتحال میں حفظ ماتقدم اور قوت مدافعت میں اضافہ بڑی اہمیت رکھتے ہیں اور اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انکے مطابق یونانی طریقہ علاج میں صدیوں سے حفظ ماتقدم اور قوت مدافعت کی بہت اہمیت رہی ہے ۔ اور اسی بات کو مدنظر رکھ کر علاج کیا جاتا رہا ہے ۔ یونانی میں بہت سی دوائیں اور تدابیر ایسی ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے ۔اور حکماء صدیوں سے حفظ ماتقدم اور قوت مدافعت پر زور دیتے آ رہے ہیں۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے بتایا کہ ایسے مریض جن میں کوویڈ-19 کی کوئی علامات نہیں
(Asymptomatic)
انکو قوت مدافعت بڑھانے والی دوائیں دے کر اور حفظِ ماتقدم کا اصول اپناکر اس مرض سے بچایا جا سکتا ہے ۔اسی طرح جن افراد میں بہت خفیف علامات
( Mild Symptomatic )
ہیں انکو بھی شفایاب اور صحتمند کیا جاسکتا ہے ۔ان کے لیے تراق ارباع اور تریاق وبائی جیسی دوائیں کافی کارگر ہو سکتی ہیں اسی طرح سے غیر علامتی مریضوں کے لیے جوشاندہ، کھجور اور خمیر ذات بہترین ہیں۔ “عرق عجب” ایک بہترین انٹی وائرل ہے ۔ جس کے بھاپ لینے ، غرارہ کرنے سے گلے میں موجود جراثیم ختم ہو جاتے ہیں اور اس دوا سے فضاء کی الودگی کو ختم کرنے کرنے کے لیے دھوئیں بھی دیا جا سکتاہے ۔