حیدرآباد ۔ /17 مارچ (این ایس ایس) مرکز کی طرف سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے اور حکومت تلنگانہ کے احتیاطی اقدامات کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ برکت پورہ حیدرآباد میں واقع ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے دفتر کے احاطہ میں پہونچنے والے افراد کی تعداد کو محدود کردیا جائے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے یہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ تاہم ضرورت مند افراد کی سہولت کیلئے ہیلپ لائین نمبرس دیئے گئے ہیں ۔ 18005999911 اور 040-27564576 پر ضرورت مند افراد معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی شکایات بھی دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں ۔ اطلاعات کیلئے دفتری اوقات پر ان نمبرات پر متعلقہ ارکان عملہ ربط کریں گے ۔