کورونا وائرس: حیدرآباد میں ماسک کی مانگ میں زبردست اضافہ

,

   

حیدرآباد: کورونا وائرس سے ساری دنیا خوف میں مبتلا ہیں۔چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا یہ جان لیوا وائرس دنیا کے مختلف ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ تلنگانہ حیدرآباد میں بھی ایک شخص میں اس وائرس کے مثبت اثرات پائے گئے۔ ڈا کٹرس نے اسے سرکاری دواخانہ گاندھی ہاسپٹل میں سخت نگہداشت میں رکھا ہوا ہے۔ اس وائرس کے پیش نظر عوام حفظان صحت کیلئے اپنے منہ کو ماسک کے ذریعہ ڈھانک رہے ہیں۔

شہر کے معروف میڈیکل اسٹورس کا کہنا ہے کہ منہ کے ماسک کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔مانگ میں اضافہ کے پیش نظر بعض مقامات پر اس ماسک کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ اس ماسک کی قیمت 10 روپے بتائی گئی ہے۔ سرکاری حکومت کی جانب سے بھی شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی ہدایتیں جار ی کی گئی ہیں۔