کورونا وائرس سے تقریبا 5کروڑ جانیں تلف ہونے کا اندیشہ: صدر ایل سلواڈور نجیب بوکیلا

,

   

سان سلواڈور: ایل سلواڈور کے صدر نجیب بوکیلا نے ایک چونکا دینے والا بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کورونا وائرس انسانی تاریخ کی مہلک ترین وبا ء ثابت ہوگی۔ اس وائرس سے تقریباپانچ کروڑ انسانی جانیں جانے کا شدید اندیشہ ہے۔ واضح رہے کہ سلواڈور میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ نجیب بوکیلا نے کہا کہ عالمی قیادت کو اس وائرس کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ یہ بیماری دنیا کے 7 ارب 70 کروڑ آبادی میں 46 ملین آبادی کی موت کا ذمہ ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کورونا وائرس انسانی توقعات سے زیادہ تباہ کن ثابت ہورہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ دنیا بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 343 اموات ہوئیں ہیں جبکہ اس سے متاثر ہونے والے 11,000ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اسے عالمی وباء قرار دے چکا ہے۔ دوسری جانب چین میں اموات کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق چین میں مرنے والوں کی تعداد3,213 ہوگئی ہے جبکہ 90 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہورہے ہیں۔اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 700سے زیادہ ہوچکی ہے۔