سنگاپور ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کیلئے رحمتہ اللعلمین فاؤنڈیشن کی جانب سے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ تمام مساجد کے ساتھ مل کر فنڈ جمع کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ان کے ارکان خاندان کی مدد کی جائے گی۔ مخیر افراد کی جانب سے دیئے جانے والے عطیات کو اس کام کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ رحمتہ اللعلمین فاؤنڈیشن کو سنگاپور کی اسلامی مذہبی کونسل کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔ یہ کونسل 2009ء میں قائم کیا گیا۔ اس نے اپنے بیان میں کہا کہ آن لائن کے علاوہ دیگر ذرائع سے فنڈ اکھٹا کیا جائے گا۔ جمعہ کے دن سنگاپور کی تمام 70 مساجد سے بھی چندہ وصول کیا جائے گا تاکہ ہمارے ساتھی سنگاپور کے شہریوں کے ساتھ اظہاریگانگت کیا جاسکے۔ آن لائن اور مساجد سے اکھٹا کئے جانے والے فنڈ کی اس مہم کو 5 مارچ تک ختم کردیا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی 2003ء میں سارس وباء پھیلنے کے بعد فنڈ قائم کیا گیا تھا۔