کورونا وائرس سے متاثر تین ہندوستانیوں کی حالت بہتر

   

ٹوکیو۔/15 فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس سے متاثرہ تین ہندوستانیوں کی حالت اب بہتر بتائی گئی ہے جو جاپان کے ساحل پر جہاز میں زیر علاج ہیں۔ جاپان میں ہندوستانی سفارتخانہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس جہاز میں کسی اور ہندوستانی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اس ماہ کے اوائل میں جاپان کے ساحل پر یہ جہاز پہنچا تھا جس میں 3,711 افراد سوار ہیں۔ 138 ہندوستانیوں میں 132 عملہ کے ارکان اور 6 مسافرین شامل ہیں جن کا جہاز میں ہی علاج کیا جارہا ہے۔

کرغزستان میں5.1 شدت کا زلزلہ
بشکیک ، 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وسطی ایشیائی ملک کرغزستان میں صوبہ ایسیک کو ل کے ضلع اک سو کے گاؤں میں ہفتہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔