Tuesday , March 31 2020

کورونا وائرس سے 19,784 اموات،4,14,589متاثر

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی 25 مارچ (سیاست ڈا ٹ کام)دنیا کے بیشتر (اب تک190) ممالک میں پھیل چکے کوروناوائرس۔کووڈ 19 کا پھیلاو رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 19 ہزار784 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 4لاکھ 14 ہزار589 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ہندوستان میں بھی پر کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر519 ہو گئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے کل دس افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 519 کیس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 476 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 43 غیر ملکی شہری ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر43 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔کو روناائرس سے ابھی تک سب سے زیادہ متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گزشتہ تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔چین میں 81,218 افرادکورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اورتقریبا3,281افراد کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہو چکی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اٹلی کی ہے ۔اٹلی میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر6820 ہو گئی ہے ۔اٹلی میں سویلین سیکورٹی کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 743افراد کی موت ہوئی ہے ۔اٹلی میں کورونا وائرس کے 5249 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 69176ہوگئی ہے ۔اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2808ہوگئی ہے ۔تازہ ترین اعداد کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 39185ہوگئی ہے ۔چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی،اسپین ،ایران ،امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ،اس کے آدھے سے زیادہ معاملے چین سے باہر کے ہیں۔عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس و سیع پیمانے پر پھیل چکا ہے ، اور یہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چین سے تقریبا دوگنی ہوچکی ہے ۔ دنیا کے کچھ دوسرے ممالک کے حالات انتہائی سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ ا س ملک میں وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1934 ہو چکی ہے جبکہ 24ہزار811 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹلی اور ایران کے ساتھ ا سپین میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہے ۔جنوبی کوریا میں مرنے والوں کی تعداد 126 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 9137 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔چینی شہریوں کی اچھی خاصی تعداد والے ملک امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے ۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 706 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 53 ہزار740 لوگ اس متاثرہوئے ہیں۔فرانس بھی اس کی شدید لپیٹ میں ہے اور یہاں اب تک 1100 افراد کی اس وائرس کی وجہ موت ہو چکی ہے جبکہ 22ہزار300 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 422، ہالینڈ میں 276، جرمنی میں 159، سوئٹزرلینڈ اور بیلجیم میں 122-122، جاپان میں 42، انڈونیشیا میں 55، ترکی میں 37، سویڈن میں 36، فلپائن میں 35، برازیل میں 34، کے علاوہ دیگر ممالک میں عراق میں 27، کینیڈا میں 24، ڈنمارک میں 24، ایکواڈور میں 18، الجیریا میں 17، یونان میں 17، ملیشیا اور پرتگال میں 14-14، ڈنمارک میں 13، ناروے میں نو، مصر، لکسمبرگ، آسٹریلیا، کروز شپ (ڈائمنڈ پرنسز)، پولینڈ، اور مصر میں آٹھ آٹھ، آسٹریا اور ہنگری میں سات سات اور ہانگ کانگ، لبنان، تھائی لینڈ ، میکسیکو، ارجنٹائنا مراکش، پیرو، رومانیہ میں پانچ، پانچ، البانیہ، برکینا فاسو اور بنگلہ دیش میں چار چار، آئر لینڈ، سلووینیا، ڈومینیکن ریپبلک ، بلغاریہ، تیونس، یوکرین میں تین تین، چلی، تھائی لینڈ، بحرین، کولمبیا، امرمانیا، کوسٹا ریکا، موریسس، سنگا پور، اوریو اے ای میں دو دو، ا سرائیل، چیک ریپبلک، فن لینڈ، روس،کروشیا،کولمبیا،سلوواکیہ،لتھوانیا ، بوسنیا ، قبرص ، مالدوا ، آذربائیجان،گیبون، پراگوے ، پورٹو ریکو، افغانستان، کیوبا، نائیجیریا، بنگلہ دیش، گھانا، گواٹے مالا، گیانا، جمیکا، گوون، کانگو سائمن آئس لینڈ، زمبابوے ، زامبیا اور سوڈان میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے ۔پڑوسی ملک پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا اثر زیادہ ہے ۔ وہاں اب تک 918 لوگوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس سے متاثر سات افراد کی موت ہو چکی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT