کورونا وائرس سے 25فیصد اسرائیلیوں کی نوکری ختم

   

تل ابیب، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں پھیل چکے جان لیوا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسرائیلی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے تقریبا 25 فیصد اسرائیلیوں کی نوکری چلی گئی ہے ۔مقامی میڈیا نے اسرائیل قومی روزگار سروس (آئی این ای ایس ) کے حوالہ سے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ گلوبس بزنس کے مطابق مارچ کے آغاز میں آئی اے ن ای اے س نے آٹھ لاکھ تینتالیس ہزار نوسو پینتالیس نئے کام کے متلاشیوں کو رجسٹرڈ کیا ہے جسے ملا کر ملک میں بے روزگاروں کی کل تعداد 10لاکھ 4 ہزار 316 ہوگئی ہے۔ یہ تعداد اسرائیل کے کام آبادی کا 24.1 فیصد ہے ۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے پیر کو ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی زد میں آئی معیشت کو حمایت دینے کے لئے حکومت 80 بلین شیکل (تقریبا 22.5 ارب ڈالر) مختص کرے گی۔ اسرائیل میں کورونا وائرس کے اب تک 5591 معاملہ سامنے آ چکے ہیں اور ملک میں تقریبا 21 افراد کی اس وائرس کے زد میں آنے سے موت ہو گئی ہے ۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے نقل و حرکت سمیت دس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر روک لگا دی ہے ۔