نیویارک: کوروناوائر س پھیلنے کے سبب امریکہ کے شہر نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ یہ ایمر جنسی 7 مارچ کو نیویارک کے گورنر اینڈ روکومونے کی ہے۔ گورنر نے ریاستی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ اس وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی عملے کی خدمات حاصل کریں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کی بیماری جس کا نام کوڈ انیس بتایا جارہا ہے تاحال اس بیماری 89 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
امریکہ کے شہر واشنگٹن میں بھی اس بیماری سے دو افراد کی موت ہوئی ہے۔نیویارک سمیت کیلی فورنیا‘ میر ی لینڈ‘ یوٹا اور واشنگٹن میں ہنگامی حالات کا نافذ کردئے گئے ہیں۔