کورونا وائرس ویکسین 24 گھنٹے کے اندر لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا، ٹرمپ

   

واشنگٹن:امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے لیے فائزر کی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی، اس سے پہلے برطانیہ اور کینیڈا بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں۔اس سے قبل فائزر ویکسین کی منظوری کے لیے وائٹ ہاوس کی ایف ڈی اے چیف کومبینہ دھمکی سامنے آئی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے ایف ڈی اے چیف کوحکم دیا تھا کہ وہ آج فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دیں یا پھراستعفیٰ دیں۔