٭٭ پنجاب کے نبھا علاقہ کے رہنے والوں نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران شہر میں صاف صفائی کو یقینی بنانے کیلئے صفائی ورکرس کی بھرپور تعریف کی۔ مقامی افراد نے ورکرس پر پھول کی پتیاں برسائیں اور تالیوں کی گونج میں ایک ورکر کے گلے میں نوٹوں کا حال بھی پہنایا۔ چیف منسٹر پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے اس پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ دیکھ کر دلی خوشی ہورہی ہے کہ مشکلات میں ہم تمام نے باطنی اچھائی لائی ہے۔