نئی دہلی 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم نے الزام عائد کیاکہ کورونا وائرس وباء کے خلاف جنگ کے لئے حکومت کے پاس فنڈس کی کمی ہے۔ اُنھوں نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ اِس جنگ کے لئے 5 تا 6 لاکھ کروڑ روپئے کے فنڈ کا اعلان کرے۔ سلسلہ وار ٹوئٹ میں اُنھوں نے کہاکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا آج نواں دن ہے۔ وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے جو مالیاتی امدادی پلان کا اعلان کیا تھا وہ ناکافی ہے۔ میری نظر میں مالیاتی امداد پلان دوّم بھی جاری کیا جانا چاہئے تاکہ مستحقین کی مدد کی جاسکے۔