میدک میں 3 خواتین کی رپورٹ منفی کورنٹائن سنٹر منتقل ، ڈی ایم ڈی ایچ ڈاکٹر وینکٹیشور راؤ
میدک 8 اپریل ( سیا ست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی ایم ڈی ایج او ضلع میدک ڈاکٹر وینکٹیشور راو کی اطلاع کے بموجب میدک ٹائون کے آعظم پورہ سے تعلق رکھنے والی 3 خواتین کی رپورٹ منفی آئی ہے گاندھی ہاسپٹل حیدر آباد سے نامپلی حیدر آباد کوارنٹن سنٹر منتقل کر دیا گیا جس سے مسلمانان میدک میں خوشی و مسرت کی لہر دوٹ گئی ہے اللہ تعالی کیے دربار میں شکر بجا لا یا جو کافی فکر مند اور دعا گو تھے ۔ واضع رہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے مذکورہ خواتین کو مثبت رپورٹ کے باعث3 اپریل کو میدک سے گاندھی ہاسپٹل حیدر آباد منتقل کیا گیاتھا جس کے ساتھ ہی سوشیل میڈیا پر مسلمانوں اور بالخصوص تبلغی جماعت کے خلاف وا ویلا مچادیا گیا تھا ۔ ڈی ایم ڈی ایج او ضلع میدک ڈاکٹر وینکٹیشور راو نے سیاست رپورٹر میدک فاروق حسین کے استفسار پر کہاکہ اور ایک شخص محمد بشیر بھائی جو آعظم پورہ سے تعلق رکھیتے ہیں جنھیں مثبت رپورٹ کے باعث گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج رکھا گیا ہے امید ہے کہ وہ مزید ایک ہفتہ کے اندر مکمل صحت مند ہوجائیں گے اور ان کی بھی رپورٹ منفی آسکتی ہے ۔انہوں نے کورو نا وائرس سے متعلق ضلع میدک کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد دہلی سے میدک واپس آنے والے تقریبا 12افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے میدک میں طبی امداد پہنچا نے کے بعد ان کے معائنے کئے گئے تھے جس میں 12 کے منجملہ 11 افراد کی رپورٹ منفی اور ایک کی مثبت آئی تھی۔ مثبت رپورٹ والے شخص کو گاندھی ہاسپٹل اور منفی رپورٹ والوں کوارنٹن سنٹر منتقل گیا گیا تھا جو تمام 12 افراد مکمل صحت مند ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ضلع میدک میں کورو نا وائرس کی روک تھام کیلئے قبل از اقدامات کرتے ہوئے بیرون مما لک سے آنے والے تقریبا 127 افراد کی نشان دہی کرتے ہوئے انہیں ہوم کورنٹائنمیں محفوظ رکھتے ہوئے ان کی صحت پر گہری نظر رکھی گئی تھی اس میں 125افراد کی معیاد مکمل ہو چکی ہے اور بقیہ 2 افراد کی معیاد آج مکمل ہورہی ہے ہوم کوارنٹن میں محفوظ ہے تمام افراد بھی مکمل صحت مند ہے ۔ اور ان کے پاسپورٹ بھی پولیس کے پاس محفوظ ہے انہیں لوٹادیا جائیگا ۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضلع مستقر میدک کے تقریبا 14 ہزار خاندانوں کا میڈکل سروے بھی کروایا گیاان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی گئی ۔ ضلع میدک کورونا وائرس سے مکمل محفوظ ہے ۔ داکٹر وینکٹیشور راو ڈی ایم ڈی ایچ او ضلع میدک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈائون پر مکمل عمل کریں اور سوشیل ڈسٹینس کو برقرا ر رکھتے ہوئے کورونا وائرس کا مقابلہ کریں۔ اس مہلک مرض کا بہترین علاج احتیاط ہے اپنے گھروں پر ہی رہتے ہوئے کورونا وائرس کو مزید بڑھنے سے روکنے کی کوشش کریں۔