حیدرآباد: دنیا کے تقریبا ہر بڑے ملک کو اپنے لپیٹ میں لینے والاجان لیو ا وائرس ”کورونا وائرس‘‘ کے تئیں افواہ پھیلانے کے خلاف شہریوں کو انتباہ دیتے ہوئے پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ جو کوئی سوشیل میڈیا کے ذریعہ کورونا وائرس کے سلسلہ میں جھوٹی خبریں پھیلائے گا اسے این ڈی ایم اے ایکٹ سکشن 54.1 کے تحت سزا دی جائے گی۔ اس ایکٹ کی سزا ایک سال جیل اور جرمانہ ہوتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے صاف ستھرا رہنے کی اپیل کی ہے۔
Spreading false news and rumours are bad for society .Those who are spreading false information on social media and creating panic on corona virus are liable for punishment under NDMA act section 54. 1 . Punishment can be upto an year imprisonment and fine.
— Kothakota Sreenivasa Reddy, IPS (@CPHydCity) March 14, 2020
اگر ہم صحت مند ہوں گے اور اپنے آپ کو گ وائرس سے بچائیں گے تو جب ہم ایک بہتر شہری بن سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک جگہ زیادہ افراد جمع ہونے سے پرہیز کریں۔
Hyderabad is witnessing good partnership between community and Police to check Corona virus. Yesterday most of the establishments remained closed as directed by Govt. It may cause inconvenience but it is good for our city . Gathering for pre fixed marriages must not exceed 200.
— Kothakota Sreenivasa Reddy, IPS (@CPHydCity) March 16, 2020
واضح رہے کہ چین کے ووہان شہر سے اٹھنے والا یہ خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں ہزار وں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں متاثر ہیں۔ ہندوستان میں بھی اس کے متاثرین کی تعداد 100کے قریب ہے جبکہ دو افراد کے مرنے کی اطلاع ہے۔ اس وائرس کے پیش نظر شہر کے تمام تعلیمی ادارے، عوامی مقامات، سنیما گھر، چڑیا گھر وغیرہ کو بند کردیا گیا ہے۔