کورونا وائرس کے 3.68 لاکھ سے زیادہ نئے کیس

,

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی خوفناک شکل کے بیچ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 368147 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کردو کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ، اسی عرصے کے دوران 3417 افراد کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 218959 ہوگئی ہے ۔دریں اثنا اسی مدت کے دوران تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ہے ۔ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 1210347 افراد کے ویکسینیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 71 لاکھ 98 ہزار 207 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 368147 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار 604 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 3،00،732 مریض بھی صحت مند ہوئے جس سے ابھی تک ملک میں ایک کروڑ 62 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔اسی مدت کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 3413642 ہوگئی ہے جبکہ مزید 3417 مریضوں کی ہلاکت سے اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد 218959 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح تشویشناک حد تک 81.77 پر آگئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح 17.13 فیصد ہوگئی ہے ، جو کہ کچھ راحت کی بات ہے ، جبکہ اموات کی شرح گھٹ کر 1.1 فیصد ہوگئی ہے ۔ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست۔ اس ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 4622 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 670459 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 51356 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3981658 ہوگئی ہے جبکہ مزید 669 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 70284ہوگئی ہے ۔اسی مدت کے دوران کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16368 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 421456 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 16011 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 1164398 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔اسی عرصے کے دوران کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 15614 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 339783 ہوگئی ، اور 15493 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1277294 جبکہ مرنے والوں کی تعداد 5405 ہوگئی ہے ۔دارالحکومت دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت جاری ہے ۔ جہاں بترا ، سر گنگارام اور جے پور گولڈن جیسے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بہت سارے مریضوں کی موت ہوگئی ہے ۔ یہاں کورونا کے ایکٹیو کیسز 4457 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 92290 رہ گئی ہے ۔ یہاں 407 مزید افراد کی ہلاکت کے ساتھ اب تک 16966 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ 1085690 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 12426 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 143178 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 993708 جبکہ 8136 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3039 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 120444 ہوگئی ہے اور اب تک 1072322 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 560 سے گھٹ کر 80135 ہوچکے ہیں اور اب تک 2417 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 373933 افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 6081 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 2،95،752 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 13162 متاثرہ افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 1004447 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 732 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 120367 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں 627051 افراد کورونا وائرس سے شفایاب جبکہ اب تک اس وبا کی وجہ سے 9009 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1322 سے سے گھٹ کرمجموعی تعداد 87189 رہ گئی ہے اور اب تک 495367 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 5812 افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 60108 رہ گئی ہے اور جان لیوا وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 315845 جبکہ 9317 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 146818 ہوگئی ہے اور اب تک 7508 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 440276 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست ہریانہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 105270 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں وبائی امراض کی وجہ سے 4486 افراد ہلاک اور اب تک 405132 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مغربی بنگال میں ایکٹیو کیسز 1836 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،18،495 ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 11،539 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7،33،359 مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہیں۔بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 1،09،946 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2739 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 3،84،955 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ابھی تک کورونا وبا سے ریاست راجستھان میں 4558 ، جموں وکشمیر میں 2370 ، اتراکھنڈ میں 2802 ، اوڈیشہ میں 2068 ، جھارکھنڈ میں 2944 ، ہماچل پردیش میں 1569، آسام میں 1360 ، گوامیں 1274 ، پڈوچیری میں 833 ، چنڈی گڑھ میں 496، تری پورہ میں 399، منی پور میں 415 ، میگھالیہ میں 179 ، سکم میں 149 ، لداخ میں 145 ، ناگالینڈ میں 109 ، جزائر انڈمان نکوبار میں 69 ، اروناچل پردیش میں 59 ، میزورم ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو اور لکشدیپ میں چار چار کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔