واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ لگوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ٹرمپ نے ٹوٹٹ میںکہا کہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والوں کو جب تک خاص طور سے ضروری نہ تو کچھ عرصے بعد ٹیکہ لگوانا چاہئے ۔ میں نے یہ ایڈجسٹمنٹ کرنے کو کہا ہے ۔ میرا ویکسین لگوانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لیکن میں منتظر ہوں کہ مناسب وقت پر ویکسین لگواؤں گا۔ شکریہ۔مقامی میڈیا میں اتوار کو یہ خبرآئی تھی کہ ٹرمپ کے ساتھ ہی نائب صدر مائیک پینس اور دیگر اعلی عہدیداروں کو ٹیکہ لگایاجائے گا۔