کورونا ویکسین کی تحقیق میں ہندوستان آگے

   

وزیراعظم نریندر مودی کا ہند ۔ امریکہ اجلاس سے خطاب
نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج یو ایس ۔ انڈیا اسٹراٹیجک اینڈ پارٹنرشپ فورم کے تیسرے اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء نے ہر کسی کو متاثر کیا ہے۔ اس وباء کا عوامی صحت اور معاشی نظام پر اثر پڑا ہے۔ موجودہ صورتِ حال کا تقاضہ ہے کہ ہم بنی نوع انسان کی ترقی کو مرکوز کرتے ہوئے نئے ذہن کے ساتھ آگے بڑھیں۔ ہندوستان نے کورونا سے شرح اموات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فی ملین ہندوستان میں یہ شرح سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وباء نے عوام کے جذبہ اور متحدہ طور پر آگے بڑھنے کی صلاحیتوں کو متاثر نہیں کیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ کووڈ۔19 ویکسین کی تحقیق میں ہندوستان آگے ہے۔ پانچ روزہ اس ورچیول اجلاس میں اب تک وزیر خارجہ ایس جئے شنکر ، وزیر صنعت و کامرس پیوش گوئل ، امریکی نائب صدر مائیک پنس اور سابق اعلیٰ ہند ۔ امریکی ڈپلومیٹ نکی ہیلی حصہ لے چکے ہیں۔ اس اجلاس میں مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جارہا ہے۔