کورونا پازیٹیو ماں نے جڑواں بچیوں کو جنم دیا

   

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) نیلوفر ہاسپٹل میں میڑچل کی 20 سالہ کورونا پازیٹیو خاتون نے منگل کو 2 لڑکیوں کو جنم دیا جس کے بعد اِس خاتون کو جس کی آپریشن کے ذریعہ زچگی کی گئی تھی گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں دونوں نومولود بچیوں کے کورونا معائنے کئے جارہے ہیں۔ شہر میں یہ دوسری کورونا پازیٹیو خاتون ہے جس کی علاج کے دوران زچگی ہوئی ہے۔ گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ماں اور بچیوں کی خصوصی نگہداشت کی جارہی ہے۔