کورونا پیشنٹ وینٹلیٹر پر 105 یوم کے بعد صحت یاب

   

لندن : برطانیہ میں سب سے طویل مدت تک کورونا وائرس سے متاثر رہنے والی پیشنٹ کو اس مرض سے 130یوم تک لڑائی کے بعد آخرکار ساؤتھمپٹن جنرل ہاسپٹل کے ریکوری وارڈ کو منتقل کیا گیاہے ۔ 35 سالہ فاطمہ بریڈل مراقش سے واپسی کے بعد علیل ہوگئی تھی اور اُس نے وائرس ، نمونیا اور دیگر انفیکشن سے لڑتے ہوئے 105 دن وینٹلیٹر پر گذارے ۔ اب وہ بات کرنے کے قابل ہے اور اُس نے اپنی صحت میں بہتر کے تعلق سے کہاکہ یہ خواب کی مانند ہے ۔
نیا قاعدہ :الیکٹرانک پروڈکٹس پر ملک کا نام لازمی
نئی دہلی : مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے پیر کو کہا کہ الیکٹرانک ریٹیلرس کیلئے نئے قواعد اس ہفتے کے اواخر تک لاگو کردیئے جائیں گے ۔ ان قواعد میں الیکٹرانک پروڈکٹس پر اُن کی تیاری والے ملک کا نام لازمی طورپر ظاہر کرنا ہوگا ۔ عدم تعمیل پر کمپنیوں کیخلاف کارروائی ہوگی ۔