کورونا کا دوسرا سال مزید ہلاکت خیز ثابت ہوگا

   

متمول ممالک کو غریب ممالک کی مدد کرنے پر زور: ڈائرکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس ادھانم

حیدرآباد : کورونا وائرس وباء کا دوسرا سال مزید ہلاکت خیز ثابت ہوگا۔عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس وباء کو عالمی وباء قرار دیئے جانے کے بعد اب یہ کہا ہے کہ وباء کا دوسرا سال مزید ہلاکت خیز ثابت ہورہا ہے اور مستقبل میں مزید ہلاکتوں کا سبب بن سکتا ہے اسی لئے متمول ممالک کو چاہئے کہ وہ اپنے ممالک میں بچوں کی ٹیکہ اندازی کے بجائے غریب ممالک کو ٹیکہ کا عطیہ دینے پر غور کریں اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اقدامات میں تعاون کویقینی بنائیں۔ ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارۂ صحت مسٹر ٹیڈروس ادھانم نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیر ترین ممالک کے خدشات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن جو صورتحال ہے اس صورتحال میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں اور ان اقدامات کے تحت غریب ممالک کو ٹیکہ کی سربراہی اور انہیں ٹیکہ فروخت کرنے کے بجائے ان کی ٹیکہ کی فراہمی کے ذریعہ مدد کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکہ اندازی ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے اور ان حالات میں امیر ممالک کو چاہئے کہ وہ اپنے ممالک میں بچوں کی ٹیکہ اندازی کو ملتوی کرتے ہوئے غریب ممالک کے شہریوں کی ٹیکہ اندازی پر توجہ مرکوز کریں تاکہ وباء جو کہ دوسرے سال میں ہلاکت خیر ثابت ہورہی ہے اسے روکا جاسکے۔عالمی ادارۂ صحت نے واضح کردیا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس وباء کا دوسرا سال انتہائی ہلاکت خیز ثابت ہونے لگا ہے اور اسے روکنے کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔