لندن ۔ 29مارچ (سیاست ڈاٹ کام )کورونا وائرس کے باعث برطانیہ کے قومی ادارہ برائے صحت کی رضاکار مہم میں انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز بھی آگے آرہی ہیں۔نیشنل ہیلتھ سروس کی رضاکارانہ مہم میں پانچ لاکھ افراد شامل ہوچکے ہیں۔انگلش ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ اور انٹرنیشنل آل راونڈر سوفی ڈنکلے بھی مہم میں شامل ہوگئیں۔کپتان ہیتھر نائٹ اور سوفی ڈنکلے بھی مہم کا حصہ بن گئی ہیں، دونوں کرکٹر طبی عملے کی معاون کے طور پر کام کریں گی۔کورونا وائرس کے باعث ہمارے پاس بہت وقت ہے، میں نے گھروں میں تنہا رہنے والوں اور آئسولیشن اختیار کرنے والوں سے رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مہیا کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ جتنا ہوسکے دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مہم میں شامل ہونے کا مقصد یہ ہے کہ اس صورتحال میں اپنا تھوڑا سا حصہ ادا کرسکوں۔