کورونا کی وباء سے مثبت کیسوں میں اضافہ کا امکان

   

نظام آباد میں احتیاطی ہدایت کے باوجود عوام میں لاپرواہی کا مظاہرہ
نظام آباد ۔نظام آباد ضلع میں کرونا کی وباء میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جو نہ صرف نظام آباد بلکہ متحدہ ضلع میں کرونا کی وباء شدت اختیار کرچکی ہے ۔24 گھنٹے میں نظام آباد ، کاماریڈی ضلع میں کرونا کے مثبت کیسس قابل لحاظ تعداد میں ظاہر ہوئے ہیں نظام آباد میں 13 مثبت کیسس ظاہر ہوئے ہیں ضلع میں اب تک 1486 خون کے نمونہ حاصل کئے گئے ان میں سے 211 پازیٹیو کیسس ظاہر ہوئے ہیں اور اب تک 81 افراد کا علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا اور 8 افراد کی اموات ہوئی ہے اور 31 افراد کے رپورٹس زیر التواء ہے ۔ ضلع میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد حیدرآباد ، مہاراشٹرا اور دیگراضلاع کے دورہ کرنے کے علاوہ مہاجر مزدور اور دیگر افراد بھی آرہے ہیں جس کی وجہ سے ایک دوسرے سے یہ وباء پھیل رہی ہے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دینے کے باوجود بھی اسے نظر انداز کرتے ہوئے بے خوف گھوم رہے ہیں جس کی وجہ سے نظام آباد کے کاماریڈی اضلاع میں کرونا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔ کاماریڈی ضلع میں ایک ہی دن 26 مثبت کیسس ظاہر ہوئے ہیں اور ان میں کاماریڈی میں 14 کیسس ظاہر ہوئے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ محلہ اسلام پورہ میں 8 ، بھوانی روڈ میں 2 ، ودیا نگر میں 3 ، سری رام نگر میں 1 ،چنا ملا ریڈی میں 1 ، بانسواڑہ میں 5، پٹلم میں 1 ، ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے پوچارام میں 1 ، گندھاری میں 2 ، ماچہ ریڈی میں 1 مثبت کیس ظاہر ہوا ہے اور ضلع میں 138 خون کے نمونے حاصل کئے گئے تھے اور سب سے زیادہ بانسواڑہ ایریا ہاسپٹل میں 92 خون کے نمونے حاصل کئے گئے اور کاماریڈی میں 46 خون کے نمونہ حاصل کئے گئے ۔ کرونا کی بڑھتی ہوئی وباء سے عوام میں تشویش تو پائی جارہی ہے لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں لاپرواہی برتی جارہی ہے ۔ جس کی وجہ سے اور بھی مثبت کیسوں میں اضافہ کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں ۔