کورونا کی وجہ سے یوپی پنچایت انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ، ہائی کورٹ نے کیا مسترد

,

   

Ferty9 Clinic

الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش میں کورونا انفیکشن پھیلنے کے پیش نظر پنچائت الیکشن ملتوی کرنے کی عوامی مفاد والی درخواست مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابی مہم کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے اور ہائیکورٹ نے دیگر مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی پر بھی ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔عدالت نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ انفیکشن ایسی صورتحال میں انتخابات ملتوی کرنے کے لئے دائر پی آئی ایل میں مداخلت کی کوئی اساس نہیں ہے۔یہ حکم چیف جسٹس گووند ماتھور اور جسٹس ایس ایس شمشیری کے ڈویژن بنچ نے پنچایت انتخابات ملتوی کرنے کے لئے ایک پی آئی ایل پر دیا ہے۔